چنئی، 20/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) جے للتا کی معتمد رہیں وی ششی کلا نے انا ڈی ایم کے کی سربراہ کی موت پر ذاتی طور پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صدر پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔تینوں رہنماؤں کو الگ الگ خط لکھ کر ششی کلا نے کہا کہ ان کے دوروں نے انہیں بے چین کر دیا۔غور طلب ہے کہ پارٹی لیڈر ششی کلا پر انا ڈی ایم کے کی کمان سنبھالنے کا دباؤڈال رہے ہیں۔اس ماہ کی 18/تاریخ کو لکھے گئے الگ الگ خطوط کی کاپیاں آج انا ڈی ایم کے ہیڈکوارٹر نے میڈیا کو جاری کی۔